کوئٹہ ( جنگ نیوز)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کےگلستان بازار میں دھماکےکے باعث4 افراد جاں بحق اور 20افراد زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا جبار مارکیٹ کے قریب ہوا۔لیویز ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں گرگئیں، دھماکے کے باعث کئی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض خان کے مطابق دھماکے کے مطابق ایف سی قلعےکی عقبی دیوار کے ساتھ مارکیٹ بھی ہے، دھماکےکے بعد مسلح افراد اور ایف سی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے، دھماکے سے قریبی مارکیٹ میں زیادہ جانی ومالی نقصان ہوا ہے، علاقے میں ہیلتھ سہولیات کی کمی کے باعث زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت قبائلی رہنما حاجی فیض اللہ خان غبیزئی اپنے دفتر میں موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے، زخمیوں میں قبائلی رہنما حاجی فیض اللہ غبیزئی کے گارڈ اور راہ گیرشامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق علاقے کو سیل کرکے سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...