کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر، سابق صدر آزاد جموں و کشمیر،مسعود احمد خان نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی، کیا جنگ بند ہوئی یا نہیں، ہم ابھی بھی حالت جنگ میں ہیں ہمیں بہت زیادہ شادیانے نہیں بجانا چاہئیں بھارت نے سیاسی سطح پر سیز فائر نہیں کیا ، بھارت نے سندھ طاس معاہد ہ معطل کیا ہوا ہے، قوم کو بھی تیار رہنا چاہئے کہ ہندوستان مہم جوئی کرسکتا ہے ہمیں بہت زیادہ شادیانے نہیں بجانا چاہئیں ۔مسعود احمد خان نے کہا کہ پاکستا ن نے ہندوستان کو فیصلہ کن جواب دینے کے بعد اپنی طرف سے جنگ بندی کرلی تھی۔ پاکستان نے اپنی عسکری، سیاسی ، اسٹرٹیجک اور بیانئے کی بالادستی قائم کرنے کے بعدجنگ بندی پر اتفاق رائے کیا۔ آگے کے راستے پر بھی اتفاق کرائے کرلیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔ اس ایجنڈے میں کشمیر ضرورموجود ہونا چاہئے۔لیکن جنگ ایک اعتبا ر سے جاری ہے ہم ابھی بھی حالات جنگ میں ہیں۔دو وجوہات ہیں ایک ہندوستان نے سندھ طاس معاہدے کوغیر قانونی طور پر معطل کیا ہوا ہے۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد...
کراچی سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بڑے ریفارمز کے اقدامات نہیں ہیں۔ صوبوں کو فنڈ دینے کیلئے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
انصار عباسیاسلام آباد .,...: با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر...