لاہور(رپورٹ: آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت کی جانب سے گوجرانوالہ میں ایک ساتھ کئی میگا انفراسٹرکچر منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے، جن میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) نظام، الیکٹرک بسوں کا اجرا، سنگنل فری کاریڈور، سیف سٹی پروجیکٹ اور بجلی کے کھمبوں و تنصیبات کی ازسرنو ترتیب شامل ہیں۔ اگرچہ ان تمام اقدامات کا مقصد شہر کو جدید، پائیدار اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانا ہے، تاہم اربوں روپے کی سرکاری سرمایہ کاری کے تحفظ، پہلے سے موجود منصوبوں کی حفاظت اور عوامی سہولیات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ماہرین اور سرکاری حکام نے فوری طور پر محکموں کے درمیان کوآرڈنیشن اور مربوط حکمت عملی کو ناگزیر قرار دیا ہے۔گوجرانوالہ میں اس وقت 5.7 ارب روپے کی لاگت سے "سنگنل فری کاریڈور" منصوبہ زور و شور سے جاری ہے، جو چن دا قلعہ چوک سے عزیز بائی پاس تک 12.7 کلومیٹر طویل جی ٹی روڈ کو یو ٹرنز، فلائی اوورز، انڈرپاسز اور جدید ڈیزائن کے ذریعے مکمل طور پر سنگنل فری بنائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل جون 2025 تک متوقع ہے اور اس کی نگرانی براہ راست سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس کر رہے ہیں ۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد...
کراچی سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بڑے ریفارمز کے اقدامات نہیں ہیں۔ صوبوں کو فنڈ دینے کیلئے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
انصار عباسیاسلام آباد .,...: با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر...