وزیر اعظم شہباز شریف آج کراچی کا دورہ کریں گے

19 مئی ، 2025

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف آج بروز پیر کراچی کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔علاوہ ازیں شہباز شریف کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلی سے بھی ملاقات کریں گے۔