لاہور (نیوزرپورٹر) سابق کپتان شاہد آفریدی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول لیپہ ویلی پہنچ گئے۔شاہد خان آفریدی نے وادی لیپہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیپہ ویلی کے لوگ امن والے ہیں ، وادی لیپہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں جنہوں نے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے پوری دنیا کو سرپرائز دیا ہے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ، افواج پاکستان نے جو بھی وار کیا ملک کے دفاع میں کیا ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں پر ظلم ہو رہا ہے ، جہاں ظلم ہو رہا ہو وہ دہشتگردی کہلاتی ہے، ہم نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کیلئے آواز بلند کی۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ مقبوضہ کشمیر میں اپنی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں، وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزادی کا سانس لیں گے، کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق ملنا چاہئیے۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد...
کراچی سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بڑے ریفارمز کے اقدامات نہیں ہیں۔ صوبوں کو فنڈ دینے کیلئے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
انصار عباسیاسلام آباد .,...: با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر...