سینٹ اجلاس کے لئے 50نکاتی ایجنڈا جاری، افواج پاکستان کا بھارت کو مؤثر جواب کی تحریک پر آج بھی بحث جاری رہے گی

19 مئی ، 2025

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد (آج)پیر کی سہ پہر چار بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا ، جس کیلئے 50نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ، ایوان بالا میں آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہو گا جس میں 9نئے بل پیش کئے جائیں گے ، قومی اسمبلی سے منظورہ کردہ چار بل سینٹ میں پیش کئے جائیں گے ، قائمہ کمیٹیوں کی طرف سے منظورہ کردہ صورت میں بھی 9بل منظوری کیلئے ہائوس میں پیش کئے جائیں گے۔