اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) ایف بی آر نے افغانستان کے لیے پاکستان کے راستے جانے والے تجارتی سامان پر 10 فیصد پروسیسنگ فیس نافذ کر دی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر "ریوولونگ انشورنس گارنٹی" ختم ، 100 فیصد نقد پاکستان میں قابل وصول بینک گارنٹی ایک سال تک کی لازم ,اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بینک گارنٹی کی بین الاقوامی معیار کی شرائط بھی نافذ کر دی گئیں پالیسی میں اہم توسیع اور ترامیم یہ اقدامات 18 مئی 2025 کو جاری کردہ ایس آر او 816(I)/2025 کے تحت کیے گئے ہیں، جو پہلے سے نافذ شدہ ایس آر او 780(I)/2024 میں مزید وسعت اور ترمیم کا باعث بنے۔ اس فیصلے کا مقصد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر بڑے پیمانے پر ہونے والی اسمگلنگ کو روکنا ہے، کیونکہ کئی درآمدی اشیاء سرحد پار بھیجنے کے بجائے پاکستان میں ہی واپس لا کر فروخت کی جاتی ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیس ان اشیاء پر لاگو ہوگی جن کی قیمت کسٹمز حکام کی جانب سے طے کی جاتی ہے، اور فیس کی ادائیگی درآمدی ڈیکلریشن کے وقت لازم ہوگی۔ اس اقدام کے تحت وہ اشیاء بھی شامل کر لی گئی ہیں جنہیں ماضی میں استثنیٰ حاصل تھا، جیسے ڈیجیٹل مشینری، آٹو پارٹس، سول ورکس کا سامان، بجلی پیدا کرنے والے آلات، کیمیکلز، زرعی آلات اور خوراک سے متعلق مخصوص مصنوعات۔اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ کے لیے استعمال ہونے والی "ریوولونگ انشورنس گارنٹی" کو ختم کر کے 100 فیصد قابل نقد بینک گارنٹی کا قانون نافذ کر دیا ہے، جو کم از کم ایک سال کے لیے مؤثر ہوگی اور پاکستان میں قابل وصول ہو گی۔ اس کا مقصد تجارتی سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانا اور اسمگلنگ کے امکانات کو کم کرنا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ اور وزارت تجارت نے اس حوالے سے سخت خدشات کا اظہار کیا تھا کہ افغان ٹرانزٹ کے نام پر کم ٹیکس والے ملک کی طرف سامان دکھا کر پاکستان میں ہی غیر قانونی طریقے سے کھپایا جا رہا ہے۔ اس پالیسی سے نہ صرف سرکاری ریونیو کو نقصان پہنچ رہا تھا بلکہ مقامی صنعت بھی دباؤ کا شکار تھی۔پاکستانی حکام کے مطابق، اس اقدام سے ٹرانزٹ کے غلط استعمال پر قابو پایا جائے گا اور یہ فیصلہ عالمی تجارتی قوانین اور پاکستان کی معاشی ضروریات کے مطابق ہے۔ اس پالیسی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس کا مؤثر نفاذ یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ غلط استعمال کو بروقت روکا جا سکے۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد...
کراچی سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بڑے ریفارمز کے اقدامات نہیں ہیں۔ صوبوں کو فنڈ دینے کیلئے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
انصار عباسیاسلام آباد .,...: با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر...