اسلام آباد(نمائندہ جنگ) حکومت پیر کو سرکاری شعبے کے پرانے اور ناکارہ پاور پلانٹس کی نیلامی کرگی۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، دوسرے مرحلے کے تحت 2362 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل تین بڑے پاور پلانٹس نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔880 میگاواٹ کا تھرمل پاور اسٹیشن جامشورو ،1350 میگاواٹ کا تھرمل پاور اسٹیشن مظفر گڑھ اور فیصل آباد میں واقع ایک اسٹیم پاور اسٹیشن 132 میگاواٹ کو 26.62 ارب روپے کی کم از کم قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔پرانے اور ناکارہ پاور پلانٹس کو پاور سیکٹر اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت اتارا جا رہا ہے۔بولی صبح 9 بجے شروع ہو گی اور شام 5 بجے تک جینکو ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کی عمارت میں جاری رہیں گی۔ اس سے قبل پہلے مرحلے میں سات پرانے تھرمل پاور پلانٹس 9 ارب روپے سے زائد کی بولی کی قیمت پر فروخت کیے گئے تھے جو ان کی کم ا ز کم قیمت سے زیادہ تھی۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد...
کراچی سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بڑے ریفارمز کے اقدامات نہیں ہیں۔ صوبوں کو فنڈ دینے کیلئے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
انصار عباسیاسلام آباد .,...: با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر...