جوبائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

19 مئی ، 2025

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر جوبائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، ان کے ذاتی دفتر نے اتوار کو یہ اعلان کیا، بتایا گیا ہے کہ صدر اور ان کا خاندان اپنے معالجوں کے ساتھ علاج کے اختیارات کا جائزہ لے رہے ہیں۔صدر کے ذاتی دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’گزشتہ ہفتے، صدر جو بائیڈن کو پیشاب کی بڑھتی ہوئی علامات کے بعد ان کے ٹیسٹ کئے گئے ۔‘‘ جمعہ کو ان میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کی خصوصیت گلیسن اسکور 9 (گریڈ گروپ 5) اور ہڈی تک میٹاسٹاسس تھی۔