روم(این این آئی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اتوار کو ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پوپ لیو XIVکی افتتاحی مذہبی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب پوپ لیو XIVکے عہدے کا باقاعدہ آغاز تھا، جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے تقریباً 2لاکھ 50ہزار افراد، عالمی رہنما اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔سید یوسف رضا گیلانی کی شرکت پاکستان کی طرف سے دنیا کو یہ پیغام دینے کے لیے تھی کہ ہم پاکستانی قوم، مذہبی ہم آہنگی اور تمام مذاہب کے احترام پر یقین رکھتے ہیں۔اس تقریب میں کئی عالمی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جن میں امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی، پیرو کی صدر دینا بولوارٹے، نائجیریا کے صدر بولا ٹنبو، کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی، آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز، اور یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیر لائن شامل تھے۔اس کے علاوہ بیلجیئم اور اسپین کے بادشاہ اور ملکہ بھی تقریب میں شریک تھے۔پوپ لیو XIV، جو امریکہ کے شہر شکاگو میں پیدا ہوئے اور امریکی و پیرووی شہریت رکھتے ہیں، ان دونوں ممالک سے پہلے پوپ ہیں۔ اپنی تقریر میں انہوں نے دنیا بھر میں امن، ہمدردی اور اتحاد کے پیغام پر زور دیا۔اپنے دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ ویٹی کن اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں امن کے فروغ، اقلیتوں کے حقوق، اور مذاہب کے درمیان تعاون جیسے اہم موضوعات پر بات چیت ہوگی۔پاکستان دنیا بھر میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا حامی ہے۔ چیئرمین گیلانی کی اس تقریب میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ امن، احترام اور ہم آہنگی کے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد...
کراچی سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بڑے ریفارمز کے اقدامات نہیں ہیں۔ صوبوں کو فنڈ دینے کیلئے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
انصار عباسیاسلام آباد .,...: با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر...