اسلام آباد(صالح ظافر) پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ مضبوطی سے قائم ہے، حالانکہ اتوار کے روز دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان کوئی نیا رابطہ قائم نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ ڈی جی ایم اوز کل (منگل) کے روز دوبارہ رابطہ کریں، اگر اس سے قبل ضرورت محسوس نہ ہوئی۔ باوثوق ذرائع نے "جنگ" کو بتایا کہ بھارتی فوج نے اتوار کو واضح کیا ہے کہ 10 مئی کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کوئی "ایکسپائری ڈیٹ" مقرر نہیں کی گئی۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اعتماد سازی کے اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے الرٹ لیول کم کرنے کی کوشش جاری رکھے گی۔ یہ وضاحت ان اطلاعات کے بعد سامنے آئی کہ دونوں افواج کے درمیان دشمنی ختم کرنے کا معاہدہ اتوار کی شام ختم ہو رہا ہے۔ تاہم، بھارتی فوج نے مختصر بیان میں کہا کہ ’ڈی جی ایم اوز کی 12 مئی کی گفتگو میں طے پانے والے جنگ بندی کے فیصلوں کی کوئی معیاد ختم نہیں، اور اتوار کو کسی قسم کی بات چیت شیڈول نہیں تھی جیسا کہ بعض ذرائع ابلاغ میں رپورٹ کیا گیا۔ یاد رہے کہ 10 مئی کو ہاٹ لائن پر ہونے والی بات چیت میں دونوں ممالک نے دو روز کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، جو بعد ازاں 12 مئی کو دوبارہ بات چیت کے بعد 14 مئی تک توسیع دی گئی، اور پھر 18 مئی تک بڑھا دی گئی۔ دوسری جانب، پاکستانی وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے 15 مئی کو سینیٹ میں بیان دیا تھا کہ ڈی جی ایم اوز کے درمیان 14 مئی کو ہونے والی گفتگو کے بعد جنگ بندی کو 18 مئی تک بڑھا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مواقع پر ڈی جی ایم اوز کی عدم موجودگی میں ان کے نائبین بھی ہاٹ لائن پر رابطہ کرتے ہیں، تاہم ایسا عام حالات میں ہوتا ہے۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد...
کراچی سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بڑے ریفارمز کے اقدامات نہیں ہیں۔ صوبوں کو فنڈ دینے کیلئے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
انصار عباسیاسلام آباد .,...: با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر...