اسلام آباد ( ساجد چوہدری ) او آئی سی-15 ڈائیلاگ پلیٹ فارم کی دوسری وزارتی کانفرنس تہران میں شروع ہوگئی، جس میں اسلامی دنیا میں سائنس، ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے فروغ دینے پر بھرپور توجہ مرکوز کی جائے گی،’’مصنوعی ذہانت کے ذریعے سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت ، اسلامی دنیا کا روشن مستقبل‘‘ کے عنوان سے تین روزہ کانفرنس کا مقصد مسلم ممالک کو درپیش سائنسی و ترقیاتی چیلنجز کا مشترکہ حل تلاش کرنا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے، کانفرنس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے سائنس، اعلیٰ سطحی نمائندے اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شرکت کررہے ہیں، اجلاس کے دوران اسلامی دنیا کے لئے مصنوعی ذہانت سے متعلق پہلا کثیرالملکی معاہدہ منظور کیے جانے کی توقع ہے،وزارتی اجلاس سے قبل سینئر آفیشلز میٹنگ ہوئی، جس کی مشترکہ صدارت کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری اور ایران کے نائب وزیر سائنس پروفیسر فرہاد یزدان دوست نے کی، اجلاس میں برونائی دارالسلام، پاکستان، انڈونیشیا، سعودی عرب، ترکیہ، ملائیشیا، قازقستان، ایران اور او آئی سی سیکرٹریٹ کے نمائندوں نے شرکت کی ، اجلاس کے دوران رکن ممالک کے درمیان دو طرفہ ملاقاتیں بھی منعقد ہوں گی جبکہ ایک خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں سائنسی، تحقیقی و تکنیکی میدان میں اسلامی ممالک کی کامیابیاں اور اختراعات پیش کی جائیں گی۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد...
کراچی سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بڑے ریفارمز کے اقدامات نہیں ہیں۔ صوبوں کو فنڈ دینے کیلئے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
انصار عباسیاسلام آباد .,...: با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر...