اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان کے خلاف جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو متوقع حالات کے ساتھ ساتھ بعض ایسے واقعات میں درپیش ہیں جو قطعی طور پر غیر متوقع ہیں۔ اتوار کوبھارت کا سیٹلائٹ لانچ بری طرح ناکام، ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔ انڈین خلائی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ کے مطابق سیٹلائٹ مشن کے تیسرے مرحلے کے دوران ’’راکٹ موٹر کیس‘‘ کے چیمبر میں پریشر کم ہوگیا جس کے باعث مشن مکمل نہیں ہوسکا۔ ہفتے کے آغاز پر پہلے دن ہی بھارت کیلئے یہ خبر اس لئے اضطراب اور پریشان کن ہے کہ بھارت اس سے قبل درجنوں ملکی و غیر ملکی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج چکا ہے لیکن پاکستان کے ساتھ ’’خبط یُدھ‘‘ میں ہونے والے اوسان اس کیلئے کئی پریشانیاں اور مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق بھارت کا پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (PSLV-C61) اتوار کی صبح 5:59 بجے سری ہری کوٹا کے ستیش دھاون اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا، لیکن چند منٹ بعد ہی اس کے تیسرے مرحلے کے راکٹ موٹر میں خرابی آ گئی جس کے نتیجے میں ای او ایس-09 سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ میں ناکامی ہوئی، روانگی کے 203 سیکنڈ بعد درست کام نہیں کر سکا، جس کے باعث سیٹلائٹ اپنے متعین 524 کلومیٹر کے سن سنکرونس پولر مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ اس ناکامی کے بعد، بھارتی خلائی ایجنسی ’آئی ایس آر او‘ نے مشن کو فیلڈ ٹرمینیشن پروسیجر کے تحت ختم کر دیا اور راکٹ کے چوتھے مرحلے اور سیٹلائٹ کو تباہ کر دیا۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد...
کراچی سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بڑے ریفارمز کے اقدامات نہیں ہیں۔ صوبوں کو فنڈ دینے کیلئے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
انصار عباسیاسلام آباد .,...: با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر...