کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے بھارت سے لاکھوں ڈالرز مالیت کے آموں کی شپمنٹ لینے سے انکار کردیا، اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے آموں کی 15 شپمنٹس امریکا پہنچیں لیکن دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، برآمد کنندگان نے آموں کو ضائع کردیا، 5لاکھ ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کھیپ ہوائی جہاز کے ذریعے بھجوائی گئی تھی جسے امریکا نے لینے سے انکار کر دیا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ شپمنٹس کو 8 اور 9 مئی کو ممبئی میں تابکاری کے عمل سے گزارا گیا تھا لیکن انہیں امریکی ایئرپورٹس لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور اٹلانٹا پر مسترد کر دیا گیا۔ شعاع ریزی ایک لازمی عمل ہے جو کیڑوں کو ختم کرنے اور شیلف لائف کو بڑھانے کے لیے پھل کو تابکاری کی کنٹرول شدہ خوراکوں کے سامنے لاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی وجہ سے برآمد کنندگان سے کہا گیا کہ وہ یا تو کارگو کو تباہ کر دیں یا اسے دوبارہ بھارت کو برآمد کریں، جس پر انہوں نے آموں کو ضائع کرنے کا فیصلہ کیا۔ مزیدبرآں برآمد کنندگان نے تقریباً 500000 ڈالر زکے ممکنہ نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...