ملک کی تمباکو برآمدی صلاحیت کو بڑھایا جائیگا ،جام کمال

21 مئی ، 2025

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر) رواں مالی سال جولائی تا اپریل کے 10ماہ میں پاکستان کی تمباکو کی 15کروڑ83لاکھ 50ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہےاور یہ بیلجیئم ، متحدہ عرب امارات ، یونان ، فلپائن اور دیگر ممالک میں بڑھی ہے، پاکستان کے معروف تمباکو برآمد کنندگان کے ایک وفد نے منگل کو وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی اور تمباکو کی برآمدات میں اضافے اور ریو نیو و ضابطہ جاتی فریم ورک سے متعلقہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا ، جام کمال خان نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت و نجی شعبے کے تعاون سے ملک کی تمباکو برآمدی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا اور برآمد کنندگان کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔۔ وفاقی وزیر نے تمباکو کے لیے ایک سیکٹورل کونسل کے قیام کی تجویز دی جیسا کہ دیگر شعبوں کے لیے قائم ہے، تاکہ صنعت کے لیے ایک باقاعدہ مشاورتی پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔وفاقی وزیر نے وفد کو آگاہ کیا کہ پہلی بار ریونیو پالیسی کمیٹی کو محصولات کی وصولی کے نظام سے الگ کر دیا گیا ہے، جو کہ ایک اہم قدم ہے تاکہ پالیسی سازی مزید معلوماتی اور مشاورتی بنیادوں پر ہو۔