لاہور (جنگ نیوز، ایجنسیاں)پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز اور حکومت کے نامزد کردہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ پیپلز پار ٹی کے حسن مرتضیٰ حمزہ شہباز کے تجویز کندہ ہیں۔ حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی متحدہ اپوزیشن نے جمع کرائے۔ چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے راجہ بشارت نے کاغذات جمع کرائے۔سیکرٹری آفس میں دونوں امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کی گئی جس کے بعد حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانےکے وقت حمزہ شہباز خود بھی موجود تھے۔ پنجاب اسمبلی نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج کرے گی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے آج 3 اپریل کا دن مقرر کیا ہے۔ دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے وفاقی وزیر مونس الٰہی جوڑ توڑ کیلئے متحرک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی جہانگیر ترین گروپ کےارکان توڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی رفاقت گیلانی، امیرمحمد، عبدالحئی دستی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کا ترین گروپ کے مزید 3 ارکان اسمبلی سے بھی رابطہ ہے اور ترین گروپ اپوزیشن کی حمایت پر تقسیم ہیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے بھی ارکان سے رابطے تیز کردیے ہیں، حسین الٰہی کے بھی مختلف ناراض اراکین سے رابطے ہیں جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی خاموشی سے متعدد ارکان اسمبلی سے رابطے شروع کر رکھے ہیں۔ قبل ازیں جہانگیر خان ترین گروپ کے اہم رکن نعمان لنگڑیال نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل حمزہ شہباز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزارت اعلیٰ کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کریں گے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نےا یک بیان میں کہا ہے کہ قوم متحد اور پرعزم ہو تواس کے سامنے کوئی مشکل یا رکاوٹ ٹھہر نہیں سکتی۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم کے کام، کام اور کام کا رہنما نصب العین قوم کیلئے مشعل راہ ہے کہ وہ خودانحصاری اور روشن مستقبل کیلئے اپنی قوتوں کو مجتمع کرکے آگے بڑھے۔پنجاب اسمبلی آمد پر متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارا ہوم ورک او رنمبرز پورے ہیں ،اللہ کی ذات سے بڑی امید ہے کہ لوگوں کے ذہن میں جتنے نمبرز ہیں متحدہ اپوزیشن اس سے کہیں زیادہ آگے جائے گی ، ہمارے لانگ مارچ اور جدوجہد کا مقصد عہدے نہیں بلکہ چار سال سے دھوکے ، فراڈ اور مہنگائی کا شکار ہونے والے عوام کو ریلیف دینا ہے ۔
کراچی پیپلزپارٹی کے دو اہم رہنما شرجیل میمن اور ڈاکٹرعاصم حسین بیرون ملک چلے گئے ۔ سندھ کے وزیر اطلاعات...
اسلام آ باد وزیراعظم کے جوابی خط پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، اس...
ڈیرہ اسماعیل خان آئی جی خیبر پختونخوانے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی کی پاداش میں...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہبازشریف اتوار کے روز بہاولپور پہنچ گئے ۔ وزیراعظم نےعباسیہ سکول مفت آٹا سینٹر...
نئی دہلی بھارتی پولیس ستمبر میں جی 20کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے مقام یعنی دہلی کے پریگتی میدان میں بھارتی پرچم...
واشنگٹن وائٹ ہاوس حکام نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو امریکا کا دورہ کرنے سے روک دیا۔تفصیل کے...
لاہور مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اقتدارکیلئے عمران خان پاکستانیوں کوغلامی کی زنجیریں...
اسلام آباد مفت آٹے کے حصول کے دوران بھگدڑ مچنے سے مظفر گڑھ میں 60 سالہ زہرہ بی بی جبکہ بھگر میں آٹے کے حصول...