لاہور (صباح نیوز)ایف آئی اے کی اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز الحسن نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانتوں کی فوری طور پر منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے قراردیا ہے کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر عدالت فیصلہ نہیں کرسکتی۔ عدالت نے اس حوالہ سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 4اپریل کو جواب طلب کر لیا ہے اور وکلاء کوبھی4 اپریل کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔ قبل ازیں ہفتہ کو منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی اسپیشل سینٹرل کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری کی ہدایت پر اسپیشل پراسیکیوٹر سکندر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
کراچی پیپلزپارٹی کے دو اہم رہنما شرجیل میمن اور ڈاکٹرعاصم حسین بیرون ملک چلے گئے ۔ سندھ کے وزیر اطلاعات...
اسلام آ باد وزیراعظم کے جوابی خط پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، اس...
ڈیرہ اسماعیل خان آئی جی خیبر پختونخوانے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی کی پاداش میں...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہبازشریف اتوار کے روز بہاولپور پہنچ گئے ۔ وزیراعظم نےعباسیہ سکول مفت آٹا سینٹر...
نئی دہلی بھارتی پولیس ستمبر میں جی 20کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے مقام یعنی دہلی کے پریگتی میدان میں بھارتی پرچم...
واشنگٹن وائٹ ہاوس حکام نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو امریکا کا دورہ کرنے سے روک دیا۔تفصیل کے...
لاہور مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اقتدارکیلئے عمران خان پاکستانیوں کوغلامی کی زنجیریں...
اسلام آباد مفت آٹے کے حصول کے دوران بھگدڑ مچنے سے مظفر گڑھ میں 60 سالہ زہرہ بی بی جبکہ بھگر میں آٹے کے حصول...