زرداری کیخلاف 25سال پرانے کیسز میں نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

03 اپریل ، 2022

اسلام آباد (جنگ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کےخلاف 25 سال پرانے کیسز میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ آصف زرداری کی بریت کےخلاف نیب کی اپیلوں پرسماعت کرےگا۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ پیرکو سماعت کرے گا۔ عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے ، نیب نے آصف زرداری کی ارسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا۔ ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔ نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔