ریاض (اے پی پی)سعودی عرب میں مسجد نبویؐ کی پرانی عمارت تمام زائرین کیلئے کھول دی گئی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی ؐکی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کی آمد پر مسجد نبوی ؐکی پرانی عمارت تمام زائرین کیلئے کھول دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ روضہ شریف(ریاض الجنہ) میں نماز کیلئے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا جبکہ زائرین کا داخلہ توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے ممکن ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ظہر سے تراویح کے بعد تک مرد زائرین کو مکمل گنجائش کے ساتھ روضہ میں جانے کی اجازت ہوگی جبکہ خواتین کیلئے زیارت کا وقت صبح کیلئے ہے۔