یمن میں متحارب فریقوں کا دو ماہ کی جنگ بندی پراتفاق

03 اپریل ، 2022

صنعاء (این این آئی)یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے اعلان کیا ہے کہ متحارب فریقوں نے دو ماہ کی جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے۔اس کا آغاز اسی اختتام ہفتہ سے ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انھوں نے کہا کہ فریقین نے یمن کے اندر اور اس کی سرحدوں کے پار تمام جارحانہ فوجی فضائی، زمینی اور بحری کارروائیوں کو روکنے سے اتفاق کیا ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے ایک بیان میں کہا کہ فریقین خطے میں پہلے سے طے شدہ بعض مقامات کیلئے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تجارتی پروازوں اور ایندھن کے جہازوں کوالحدیدہ کی بندرگاہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر بھی متفق ہوگئے ہیں۔ایلچی نے مزید کہا کہ فریقین نے تعزاوریمن کی دیگر گورنریوں میں شاہراہوں کو کھلا رکھنے کی تجویز کی حمایت ہے۔