پاکستان کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ، امریکی رکن کانگریس کا اظہارتشویش

03 اپریل ، 2022

واشنگٹن(این این آئی)پاکستان کو دھمکی آمیز خط سے متعلق معاملہ سامنے آنے پر امریکی رکن کا نگریس بریڈ شرمین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس معاملے پر ا نہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الزامات میں حقیقت نہیں ہے۔ گذشتہ روز وائٹ ہاؤس کا ردِعمل بھی سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھاکہ ان الزامات میں بالکل صداقت نہیں ہے۔