اسرائیلی فوج کی ٹارگٹ کلنگ، تین نہتے فلسطینی شہید کردیئے

03 اپریل ، 2022

جنین (این این آئی)قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں عرابہ چوک میں ایک کار میں سوار تین فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی جنین میں ایمبولینس ایمرجنسی سروس کے ڈائریکٹر محمود السعدی نے ایک ریڈیو بیان میں کہا کہ شہید ہونے والے تین فلسطینی نوجوانوں کی شناخت سامنے نہیں آسکی قابض فوج نے تینوں فلسطینیوں کی لاشیں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ادھر اسرائیل کے اخبارنے بتایا کہ اس آپریشن میں دو اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔