آسٹریلیا اور بھارت آزاد تجارتی معاہدے پر متفق

03 اپریل ، 2022

کینبرا(خبر ایجنسی)آسٹریلوی حکومت نے ہفتہ کے روز بھارت کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے آسٹریلیا بھارت اقتصادی تعاون اور تجارت کے معاہدہ(اے آئی ای سی ٹی اے) کو ایک بڑی اقتصادی نعمت قرار دیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت آسٹریلیا کی بھارت کو برآمدات پر سے 85 فیصدمحصولات ختم کر دیے جائینگے اور برآمدات میں 10 سال کے اندر 91 فیصد اضافہ ہو گا۔