اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس سپریم کورٹ اور وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

03 اپریل ، 2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس اور وزیراعظم عمران خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جن میں مختلف قانونی و آئینی معاملات پربات چیت کی گئی۔اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ میں آئینی امور اور ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پر گفتگو کی گئی۔ چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم اور اٹارنی جنرل کے درمیان مختلف قانونی اور آئینی امور پر مشاورت کی گئی۔