نالہ لئی منحوس،میری سیاست کے50سال اس میں غرق ہو گئے،وزیر داخلہ

03 اپریل ، 2022

راولپنڈی (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے نالہ لئی کو منحوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی اس پر کام کرنے لگتا ہوں حکومت تبدیل ہو جاتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے سیاست کے 50 سال اس نالہ لئی میں غرق ہو گئے۔انہوں نے کہاکہ نالہ لئی منحوس ہے، جب بھی نالہ لئی کی بہتری پر کام کرنے لگتا ہوں حکومت ہی تبدیل ہو جاتی ہے۔