اسلام آباد( کامرس رپور ٹر) رواں مالی سال جولائی تا اپریل کے 10ماہ میں پاکستان کی تمباکو کی برآمدات 15کروڑ83لاکھ 50ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہےاور یہ بیلجیئم ، متحدہ عرب امارات ، یونان ، فلپائن اور دیگر ممالک میں بڑھی ہے، پاکستان کے معروف تمباکو برآمد کنندگان کے ایک وفد نے منگل کو وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی اور تمباکو کی برآمدات میں اضافے اور ریو نیو و ضابطہ جاتی فریم ورک سے متعلقہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا ، جام کمال خان نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت و نجی شعبے کے تعاون سے ملک کی تمباکو برآمدی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا اور برآمد کنندگان کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔ برآمد کنندگان نے موجودہ ٹیکس ڈھانچے سے متعلق بتایا کہ تمباکو کے فی کلوگرام پر 390 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، 50 روپے صوبائی ایکسائز ڈیوٹی، 15.15 روپے فیڈرل ٹوبیکو سیس، اور 25 روپے صوبائی ڈویلپمنٹ سیس شامل ہیں یعنی مجموعی لاگت فی کلوگرام 480.15 روپے بنتی ہے۔وفاقی وزیر جام کمال خان نے برآمد کنندگان کے تحفظات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متوازن اور ترقیاتی پالیسیوں کے لیے پرعزم ہے۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...