کچا کھوہ، پولیس کافیکٹری پر چھاپہ لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا اور چھالیہ برآمد

22 مئی ، 2025

کچاکھوہ(نامہ نگار) کچاکھوہ مقامی پولیس اور خفیہ اداروں کا غیر قانونی گٹکا اور چھالیہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا اور چھالیہ برآمد تفصیل کے مطابق کچا کھوہ19غربی میں تھانہ کچاکھوہ کے ایس ایچ او کی سربراہی میں خفیہ اداروں کی نشاندہی پر ایک گٹکا چھالیہ بنانے والی فیکٹری پر کامیاب ریڈ کیا جہاں سے گٹکا اور چھالیہ برآمد کرلی اور پانچ ملزمان عبدالوحید محمد اسلم محمد عمران محمد زبیر اور طاہر نامی افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا جن کا تعلق کراچی اور بلوچستان سے بتایا جاتا ہے جو مبینہ طور پر گٹکا اور چھالیہ بنانے تیاری اور فروخت میں ملوث تھے گٹکا چھالیہ اور دیگر سامان قبضے میں لے کر ان پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔