اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات سعودی عرب یا امارات میں ہوسکتے ہیں، امریکی دباؤ بنیادی کردار ادا کریگا، جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا، ہمیشہ پہلے نوازشریف سے مشاورت کرتا ہوں، حالیہ لڑائی میں اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی، اسکے ہتھیار بھی استعمال ہوئے، جنگ سے قبل اسرائیل کے ڈیڑھ سو تربیت یافتہ لوگ بھارت پہنچے، پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے تباہ کیے، ڈرون گرائے، یہ ہمارا ماسٹر اسٹروک تھا، ہم نے چینی ٹیکنالوجی کا بھرپورفائدہ اٹھایا، ہم دنیا میں چین کی مارکیٹنگ کنٹری بن گئے، ہم نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنایا، آپ مجھے پولیٹیکل فیلڈ مارشل کہہ لیں، پی ٹی آئی کو مذاکرات میں بٹھا کر رسک نہیں لے سکتے، سیز فائر کے بعد بھارت نے بلاری ایئر بیس پر میزائل داغا، ہم نے بھرپور جواب دیا، پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے ہوگیا، دونوں ممالک کے سیکورٹی ایڈوائزر غیر جانبدار مقام پر بات چیت کرینگے، بات چیت میں پاکستان کی طرف سے 4 اہم نکات شامل ہونگے، بھارت سے کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی پر بات ہوگی۔سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسیاں ہیں، بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے، جنگ بندی کی درخواست بھارت کی جانب سے کی گئی تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق ہوگیا ہے، لیکن بھارت کسی تیسرے مقام پر مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہوا۔ شہباز شریف نے کہا کہ جنگ کے دوران اسرائیل کے ہتھیاراور فوجی ایڈوئزر بھارت کی بھرپورمدد کر رہے تھے، سری نگر اور دیگرمقامات پر بھارت نے اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے، اسرائیلی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد موجود ہیں، جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو کسی کی ہار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ حکومت کا ہے، فوج کا نہیں ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، چین، ترکی اور دیگر دوست ممالک نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کے لئے قطعاً کوئی درخواست نہیں کی تھی، اگر ہم نے جنگ بندی کی درخواست کی ہوتی تو عالمی برداری بتا دیتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی ملٹری آپریشنز کی گفتگو میں یہ طے پایا کہ دونوں ممالک کی افواج جنگ سے پہلی پوزیشن پر جائیں گی، دونوں ممالک کی افواج پہلے والی پوزیشن پر کب جائیں گی اس کاٹائم فریم بھی نہیں بتا سکتے۔شہباز شریف نے کہا کہ پسرور میں ایک چوکی پر ہماری افواج نے ڈٹ کر مقابلہ اور پیچھے نہیں ہٹے، حالانکہ پسرور کی اس چیک پوسٹ پر ایک جوان اور8 شہری شہید ہوئے، پسرور چیک پوسٹ ہمارے بہادر سپاہی آخری فوجی تک لڑ ے اور اپنی چیک پوسٹ کو نہیں چھوڑا۔علاوہ ازیں بدھ کے روز جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یادگارِ شہدا پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق، اس پْر وقار موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اسلام آباد پاکستان مندوب نے نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط...
لاہورچیف جسٹس عالیہ نیلم نے صوبائی جسٹس کمیٹی پنجاب کا اہم اجلاس پیر 8 جون کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب کر لیا...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
پشاور مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا پولیس کو 16 ارب روپے دینے کا دعویٰ مسترد کردیا ،وزیراعلیٰ کے مشیر خزانہ مزمل...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی دھونس سے اپنا ہر...
لاہور پنجاب اسمبلی میں ترقی اور جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ 57 لاکھ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز سامنے آئی ہے...
کراچی آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کوشش ہے کہ معاملات کے حل کے لئے کوئی...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ.27۔ 2026 کی اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کاآئندہ مالی سال گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں...