پاکستان بھارت کے، ایک دوسرے کے سفارتکار وں کوملک چھوڑنے کا حکم

22 مئی ، 2025

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )بھارت کی اشتعال انگیزیاں، ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا جبکہ حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ان کی مراعات یافتہ حیثیت سے مطابقت نہ رکھنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر "پرسونا نان گراٹا" قرار دے دیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔