اسلام آباد(نمائندہ جنگ)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے صدر مملکت، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس بھی شریک ہوئے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپورجواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردارکو ”آہنی دیوار“ قراردیدیا ۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے قومی یکجہتی، نئی طاقت اور ہم آہنگی کیساتھ آگے بڑھنے اور معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر سیاسی قیادت کو خراج تحسین جبکہ عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی\شرکاء نے مسلح افواج کی جرأت و قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے ”معرکہ حق“ اور آپریشن ”بنیان مرصوص“ کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔تقریب میں صدرآصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزراء، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہان فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت، اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور تینوں افواج کے سینیئرافسران نے شرکت کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق شرکاء نے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا، افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا، اور پاکستانی عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران قومی قیادت کی حکمت عملی پر اظہار کیا اور آپریشن ”بنیان مرصوص“ میں افواج پاکستان کے مابین شاندار ہم آہنگی کو سراہا، جس سے آپریشن کی کامیابی یقینی بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو ”فولادی دیوار“ قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
کراچی مالی سال 2025-26 کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں کرنٹ...
اسلام آباد بجلی ایک روپے 20 پیسے مہنگی ہونے کا امکان، سنٹرل پاور پرچزایجنسی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا...
اسلام آباد آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے سبب قطر سے سپلائی متاثر ہونے کے باعث پاکستان نے اضافی ایل این جی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
کراچی آزاد حویلی کہوٹہ میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل راٹھور کے اسکواڈ میں شامل گاڑی چھانجل کے مقام پر...
مظفر آباد /اسلام آبادسابق وزیراعظم آزا د کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پرمسلح افراد کی جانب سے حملہ میں...
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت جج طاہرعباس سپرا نے 26نومبر احتجاج کیس میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی...