کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاک فوج نے بڑی بہادری سے دشمن کو شکست دی۔وزیر اعلیٰ نےآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیراہتمام تین روزہ ”آرٹس المنائی فیسٹیول 2025ء“ کے دوسرے روزخصوصی شر کت کی۔ انہوں نے کہا کہ آپس میں لڑنا بند کریں ہمارے دشمن بہت ہیں، آرٹس کونسل کے طلباءکا ملی جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، پاک بھارت جنگ میں پاک فوج نے بڑی بہادری سے دشمن کو شکست دی، فیسٹیول شہداءکے نام کرتا ہوں،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیراہتمام تین روزہ ”آرٹس المنائی فیسٹیول 2025ء“ کے دوسرے روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی شرکت کی، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیاگیا ، فیسٹیول میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں ہال میں موجود تمام لوگوں نے کھڑے ہوکر قومی ترانہ سنا، فیسٹیول میں پاک بھارت جنگ کے شہداءکو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور پاک فوج کی کامیابی کا جشن منایا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ آرٹس المنائی فیسٹیول 2025ءمیں پرفارم کرنے والے تمام فنکاروں کو مبارکباد دیتا ہوں ، احمد شاہ کا گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس فیسٹیول میں دعوت دی، آج بہت اچھی پرفارمنسز دیکھنے کو ملیں ، ہمارے شاعروں اور فنکاروں نے زبردست ٹریبیوٹ پیش کیا ، انہوں نے مزید کہاکہ آرٹس کونسل کے شکر گزار ہیں کہ قوم کو سیلیبریٹ اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے اس ایونٹ میں یہ حصہ رکھا، ہماری پوری قوم بھارت کی جنگ سے اکٹھی ہوئی، 65کی جنگ میں قوم کے جذبے کے بارے میں سنتے تھے مگر 2025میں وہ جذبہ دیکھنے کو ملا، 7 مئی کو پاکستان کے چار مقامات پر حملہ کیا گیا جس میں ہمارے معصوم بچے شہید ہوئے، ہماری ائیر فورس نے اس وقت فوری طور پر جواب دیا ،افواج پاکستان نے بھارت کے پانچ جہاز گرائے جس میں رافیل بھی شامل تھا، بھارت نے اسرائیلی ڈرونز بھیجے، 10 مئی کو پاکستان پر دوبارہ حملہ ہوا تب آپریشن ”بنیان مرصوص “ وجود میں آیا۔
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد پاکستان ریلویز میں 18ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد بے نقاب، ریلوے میں 7 سال کے دوران شدید غفلت،...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
کراچی امریکی سینیٹر لنزسے گراہم مختصر علالت کے بعد 71برس کی عمر میں انتقال کرگئے ،امریکی اسٹبلشمنٹ میں...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے ٹیلیفونک...
دوحہ، اسلام آباد قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شیخ حمد بن خلیفہ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
بونیر بونیرکے علاقہ طوطالئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرشہیدہوگئے۔ جبکہ حملہ...