اسلام آباد (خالد مصطفیٰ )پاکستان نے 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف منتقل کردئیے۔ پہلے بھی 5 کارگو موڑے جا چکے ہیں ۔ کل تعداد 11 ہو گئی ہے۔ حکومت نے قطر سے 2025میں درآمد کیے جانیوالے 5 کارگو بھی مؤخر کردئیے۔ایک بڑی پیش رفت میں حکومت نے جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2025 کے لیے مقررہ 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی سپاٹ مارکیٹ کی طرف موڑ دئیے ہیں۔ یہ کارگو اطالوی کمپنی ENI سے درآمد کیے جانے تھے، جس کے ساتھ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) کا 15 سالہ طویل مدتی معاہدہ ہے، جس کے تحت ہر ماہ ایک کارگو درآمد کرنا لازم ہے۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے ترجمان نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ حکومت نے 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف موڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور یہ بات پٹرولیم ڈویژن نے بتائی ہے۔ دسمبر 2025 تک ENI سے موڑے گئے کل کارگو کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔تاہم ہر ماہ ایک کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف موڑنے کے باوجود فروری 2025 سے لائن پیک گیس پریشر میں ابھی تک کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آئی۔ لائن پیک پریشر اب بھی 5 ارب مکعب فٹ (BCF) سے زائد ہے جو کہ نیشنل گیس ٹرانسمیشن نیٹ ورک کے لیے خطرناک حد سمجھی جاتی ہے۔
کراچی مالی سال 2025-26 کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں کرنٹ...
اسلام آباد بجلی ایک روپے 20 پیسے مہنگی ہونے کا امکان، سنٹرل پاور پرچزایجنسی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا...
اسلام آباد آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے سبب قطر سے سپلائی متاثر ہونے کے باعث پاکستان نے اضافی ایل این جی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
کراچی آزاد حویلی کہوٹہ میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل راٹھور کے اسکواڈ میں شامل گاڑی چھانجل کے مقام پر...
مظفر آباد /اسلام آبادسابق وزیراعظم آزا د کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پرمسلح افراد کی جانب سے حملہ میں...
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت جج طاہرعباس سپرا نے 26نومبر احتجاج کیس میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی...