این سی ایچ ڈی اور بیکس اساتذہ کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے‘شاہین کاکڑ

03 اپریل ، 2022

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)این سی ایچ ڈی اور بیکس اساتذہ کے مرکزی صدر شاہین کاکڑ نے کہا ہے کہ آٹھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث این سی ایچ ڈی اور بیکس اساتذہ کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اکثر اساتذہ کے گھروں میں فاقہ کی صورت ہے ، این سی ایچ ڈی اور بیکس اساتذہ کو ایک جانب کئی ماہ سے نہ تو تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں اور نہ ہی انہیں مستقل کرنے کیلئے کوئی اقدامات کیے گئے ہیں ، حالانکہ پورئے ملک میں سی سی آئی کے فیصلے کے مطابق یکم جولائی 2021 یہ اساتذہ صوبوں میں ضم ہوگئے لیکن اس سلسلے میں بھی کوئی پیشرفت نہیں ہورہی ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 25 ہزار روپےتنخواہبھی جاری کردی ہے اور اساتذہ کرام کو سیکنڈری ایجوکیشن میں ضم کرکے ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے لیکن آٹھ ماہ سے بلوچستان میں کوئی پیش رفت نہ ہورہی ،انہوں نے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان بھی این سی ایچ ڈی اور بیکس اساتذہ کو سیکنڈری ایجوکیشن میں ضم کرکے ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور ساتھ ہی آٹھ ماہ کی تنخواہ 30 ہزار روپے کے حساب سے سے جاری کی جائیں بصورت دیگر بلوچستان کے اساتذہ احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔