15فیصد ڈی آر اے سمیت دیگر مطالبات تسلیم کئے جائیں‘کیسکو لیبر یونین

03 اپریل ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کیسکو لیبر یونین کے زیراہتمام کیسکو کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد ڈی آر اے اور 44 فیصد ہاوس ریکوزیشن اضافہ نہ کرنے کے خلاف پیر محمد کاکڑ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے صدر پیر محمد کاکڑ ، جنرل سیکرٹری ملک سعید جان لہڑی ، سرپرست اعلیٰ آغا سلطان شاہ ، چیف آرگنائزر حاجی عبدالمجید ، آصف شاہوانی نصراللہ بنگلزئی ، عزیز احمد سارنگزئی ، حاجی عبدالسلام مہربان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے یکم جولائی2021ء میں ریکوزیشن میں 44 فیصد ہاوس اضافے کا اعلان کیا واپڈا ، این ٹی ڈی سی و دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اس پر عمل کرتے ہوئے ہاوس ریکوزیشن میں اضافہ کیا لیکن کیسکو بلوچستان کے ملازمین تاحال اس سے محروم ہیں جو کیسکو بلوچستان کے ملازمین کے ساتھ نا انصافی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملکی سطح کا دعویٰ کرنے والی یونین یہ بتانے سے قاصر ہے کہ پنجاب اور ملک کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کے ہاوس ریکوزیشن میں تو اضافہ ہوا ہے اور بلوچستان کیسکو کے ملازمین کیوں محروم ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیسکو انتظامیہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 44فیصد ہاوس ریکوزیشن اور 15فیصد ڈی آر اے کی ادائیگی کو یقینی بنائے بصورت دیگر لیبر یونین سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔