قوموں کی بقاء اپنی تاریخ کو زندہ رکھنے میں پوشیدہ ہے‘صورت خان

03 اپریل ، 2022

کوئٹہ(پ ر) افغان قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما صورت خان نے بیان میں کہا ہے کہ اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قوم کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔پارٹی سربراہ احمد خان کی قیادت میں فعال پلیٹ فارم فراہم کردیا گیا ہے ا نہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملی رہبران میروائس خان نیکہ احمدشاہ بابا اور غازی عبداللہ خان کی فخریہ تاریخ کو مشعل راہ بنا کر آگے جانے کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی قوموں کی بقاء اپنی تاریخ کو زندہ رکھنے میں پوشیدہ ہے۔