رمضان المبارک رحمتوں و برکتوں کا مہینہ ہے ‘ مرکزی انجمن تاجران

03 اپریل ، 2022

کوئٹہ(پ ر) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین سعد اللہ خان اچکزئی ڈپٹی چیئرمین حاجی محمد ہاشم کاکڑ حاجی ظفر کاکڑ اللہ داد خان اچکزئی حاجی نقیب کاکڑ ودان علی کاکڑ حاجی محمد عمر حاجی محمد یونس حاجی طالب کاکڑ حمد اللہ ترین ظہور آغا اور عطاء خان ایڈوکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں و برکتوں کا مہینہ ہے جس میں امت مسلمہ عبادات کا خصوصی اہتمام کرتی ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی با برکت ساعتوں میں تاجر برادری عوام کو ریلیف دے جبکہ صاحب حیثیت لوگ مستحقین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے ان کی ہر ممکن مدد کریں ۔