جناح ٹائون:یوٹیلٹی سٹورز پر خوردنی اشیا کی کمی کا نوٹس لیا جائے

03 اپریل ، 2022

کوئٹہ(پ ر)جناح ٹائون و ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ جناح ٹائون میں واقع یوٹیلٹی سٹورکے انچارج کا رویہ عوام کیساتھ انتہائی غیر مناسب ہے۔اشیائے ضروریہ کی کمی ہے خریداری کیلئے آنے والے صارفین مایوس لوٹ جاتے ہیں3لیٹر کوکنگ آئل گھنٹوں انتظار کے بعد شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی پر دیا جاتا ہے سٹور کے باہر مرد و خواتین کی قطاریں بننا معمول بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خطیر سبسڈی پر خوردنی اشیا فراہم کرتی ہے لیکن مبینہ طور پر بے قاعدگیوں کے باعث عوام اس سبسڈی کے ثمرات سے محروم رہتے ہیں انہوں نے یوٹیلٹی سٹور آف کارپوریشن کوئٹہ ریجن کے حکام سے مطالبہ کیا کہ جناح ٹائون میں یوٹیلٹی سٹور کا عملہ تبدیل کر کے ضروری اشیا فراہم کی جائیں ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہونگے۔