قلعہ عبداللہ:کھاد کی کمی سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا

03 اپریل ، 2022

قلعہ عبداللہ (نامہ نگار) قلعہ عبداللہ میں کھاد کی قلت کے باعث زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ زرعی ضلع ہے یہاں کے عوام کی اکثریت کا انحصار زراعت پر ہے زمینداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت شمسی سولر نصب کئے لیکن کھاد کی کمی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے رہی سہی کسر جعلی زرعی ادویہ نے پوری کردی ہے بجلی کا بحران بھی جاری ہے 20گھنٹے سے زائد بجلی بند کی جا رہی ہے زمینداروں نے کہا کہ حکومت زمینداروں کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات پیدا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ زراعت کو بچانے کیلئے اقدامات نا گزیر ہیں زمیندارںو کو سبسڈی پر کھاد اور زرعی ادویہ فراہم کی جائیں۔