مڈل سکول ہری کشن کے سامنے گیس سلنڈرز کی دکان‘ناخوشگوار حادثات کا خدشہ

03 اپریل ، 2022

کوئٹہ(پ ر)گورنمنٹ گرلز محلہ مڈل سکول ہری کشن اسٹریٹ کوئٹہ کے مین گیٹ کے سامنے سلنڈرز کی دکان کے باعث نا خوشگوار حادثات کا خدشہ ہے ۔ سکول کے عملے ‘ طالبات اور اہل علاقہ نے کہا کہ بارہا دکاندار کو کہا گیا کہ دکان کو کسی اور جگہ منتقل کیا جائے لیکن وہ توجہ نہیں دے رہا جس کی وجہ سے نا خوشگوار واقعات جنم لے سکتے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے اپیل کی کہ گیس سلنڈر کی دکان آبادی سے باہر منتقل کی جائے ۔