چہروں کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑیگا ‘ ملک سمندر کاسی

03 اپریل ، 2022

کوئٹہ(پ ر) قومی جسٹس پارٹی کے چیئرمین ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں پی ڈی ایم کے جلسے میں پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے جو باتیں کیں ان پر دھیان دینا ہوگا ۔ جمہوریت کے استحکام کیلئے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ چہرے تبدیل کرنے سے فرق نہیں پڑتا نظام تبدیل کرنا ہوگا جمہور کی حکمرانی قائم کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ تمام حقیقی جمہوری جماعتوں کو جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔