رمضان ریلیف پیکیج کا اطلاق ہونے کے باعث اکثر یوٹیلٹی سٹورز میں خوردنی اشیا کی قلت

03 اپریل ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں بھی رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق ہو گیا تاہم قابل افسوس امر یہ ہے کہ کوئٹہ سمیت اندرون صوبہ کے اکثر یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف خوردنی اشیا کی قلت ہے اور تاحال ریلیف پیکج کے تحت سامان نہیں پہنچا جس کی وجہ سے عوا م کو مشکل کاسامنا ہے اور وہ اس پیکج کے ثمرات سے محروم ہیں واضح رہے کہ حکومت نے 8 ارب 28 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیاتھا جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگیا ہے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ملک بھرمیں تقریباً4 ہزاریوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل،کھجوریں، بیسن، سفید چنا، پیکٹ والا دودھ، مشروبات، چائے اور مصالحوں پر سبسڈی ملے گی آٹا،چینی،گھی سمیت 19 اشیائے ضروریہ پر 20 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔20 کلو آٹا 950 روپے،چینی 85 روپے، گھی 260 روپے کلو میں دستیاب ہوگا مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں آٹے پر 222 روپے، گھی پر 110 روپے جبکہ چینی پر تقریباً 2 روپے فی کلو سبسڈی برقرار رکھی جائے گی۔دالیں اور چاول بھی مارکیٹ ریٹ سے 15 سے 20 روپے فی کلو سستے ملیں گےرمضان ریلیف پیکیج کے تحت ملک بھرمیں تقریباً4 ہزاریوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل،کھجوریں، بیسن،سفید چنا، پیکٹ والا دودھ، مشروبات، چائے اور مصالحوں پر سبسڈی ملے گی تاہم اندرون صوبہ کے اکثر یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا نہیں تھی ایک اسٹور سے آٹاتو دسرے اسٹور سے آئل اور چینی لینے کے لئے جانا پڑتا ہے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہے کہ وہ بلوچستان میں وافر مقدار میں خوردنی اشیا کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ عوام رمضان ریلیف پیکج سے مستفید ہوسکیں ۔