پی ٹی آئی کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف جدوجہد جاری رکھے گی‘جمیل آغا ایڈووکیٹ

03 اپریل ، 2022

کوئٹہ(پ ر )پی ٹی آئی لائرز ونگ کےرہنما جمیل آغا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کو تا دیر یاد رکھا جائیگا انہوں نے کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہنے والے موروثی کرپٹ سیاستدانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی و ملکی قوتیں عمران خان کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو رہی تھیں جس کے باعث انہوں نے عدم اعتماد کے ذریعے وفاقی حکومت کا خاتمہ کرانے کیلئے کوششیں شروع کیں انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوئے سیاستدانوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا وزیر اعظم عمران خان 22کروڑ عوام کے نمائندہ اور ہر دلعزیز رہنما ہیں پی ٹی آئی نے عوام کو ظلم و جبر کے سامنے کھڑا ہونے کا سبق دیا ہے انہوں نے کہا کہ مخلص کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں اور وہ اپنے قائد کے شانہ بشانہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔