الخدمت فائونڈیشن غزہ کے عوام میں قربانی کا گوشت تقسیم کرے گی

06 جون ، 2025

اسلام آباد(پ ر) صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن غزہ مہاجرین کے ساتھ عید منانے کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ سے قاہرہ مصرروانہ ہوگئے،جہاں وہ اہل پاکستان کی جانب سے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے عطیہ کی گئی قربانیوں کا گوشت اوریتیم بچوں میں تحائف تقسیم کریں گے۔ مصر روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ غزہ کے فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن مصرکے مضافاتی علاقے راس الغرب میں ایک ہزارگائے کی قربانی کرے گی اورسلاٹرہاؤس میں گوشت کی تیاری کے بعدقاہرہ اور مصرکے دیگرعلاقوں میں موجود مہاجرین غزہ کو تاز ہ گوشت فراہم کیاجائے گاجبکہ مزیدگوشت کوٹن پیک کی صورت پیکنگ میں محفوظ کیا جائے گا او ربارڈراوپن ہوتے ہی قربانی کایہ گوشت غزہ کے لیے روانہ کیاجائے گا۔ فلسطین کے اندربھی الخدمت فاؤنڈیشن،متاثرین کیلئے چھوٹے جانوروں کی قربانی کررہی ہے عیدپرمتاثرین غزہ کو گوشت فراہم کیاجائے گا۔انھوں نے کہاکہ غزہ میں شہیدہونے والے والدین کے اورفن بچو ں کیلئے قاہرہ میں خصوصی دعوت کااہتمام کریں گے جہاں انھیں قربانی کاگوشت اور تحائف دیں گے۔غزہ مہاجرین کے ایک ہزار خاندانوں کیلئے بھی عیدپرخصوصی ایونٹ منعقد کریں گے جہاں انھیں قربانی کاگوشت فراہم کیاجائے گا۔