اسلام آباد( تنویر ہاشمی )ایف بی آر نے یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانےلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے یہ اقدام آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ شرائط کے مطابق ہے، ایف بی آر کے مطابق انفورسمنٹ اقدامات نہ لینےکی صورت میں 700ارب کے نئے ٹیکس لگانا پڑتے ہیں۔ سگریٹ،سیمنٹ، پولٹری، مشروبات، کھاد اور ٹیکسٹائل سیکٹرکی نگرانی بڑھائی جارہی ہے۔ ٹوبیکو سیکٹرکی پیداوار اور فروخت کو ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم سے مانیٹر کیا جائیگا، مختلف علاقوں میں قائم سگریٹ کےکارخانوں کی نگرانی ہوگی۔شوگرسیکٹر میں پیداوار کی نگرانی بہتر بنانے سے ٹیکس ریونیو میں39 ارب اضافہ ہوا ہے۔ چینی کے شعبے میں پیداوار کی انڈر رپورٹنگ ہو رہی تھی۔ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹرکی بھی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائےگی، ٹیکسٹائل سیکٹر میں15لاکھ گانٹھوں کی انڈر رپورٹنگ کا انکشاف ہوا ہے، سیلزٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے5فیصد کے مساوی تک لے جایا جائیگا، آئی ایم ایف کیساتھ انفورسمنٹ اقدامات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، نئے مالی سال میں14ہزار 131ارب کے ٹیکس ہدف میں389ارب کے انفورسمنٹ اقدامات شامل ہیں، اس میں312ارب روپےکے اضافی ٹیکس اقدامات بھی شامل ہیں۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...