چینی،تمباکو، فارما سیوٹیکل اور مچھلی کی برآمدات میں اضافہ

17 جون ، 2025

لاہور(نیوز رپورٹر)رواں مالی سال کے دوران چینی برآمدات میں1831.73فیصد ،تمباکو 143.09فیصد ، ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات وغیرہ میں 44.22فیصد ، فارما سیوٹیکل 43.27فیصد ، پلاسٹک مصنوعات 26.55فیصد اور مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں 8.40فیصد اضافہ ہواہے ۔ ادارہ برائےشماریات کےمطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 10ماہ میں جولائی 2024تا اپریل 2025 کے دوران چینی کی برآمدات کا حجم 40کروڑ 69لاکھ 99 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چینی کی برآمدات سے 2کروڑ 10لاکھ 69ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایاگیا تھا ۔