کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب ، بندرگاہی شہر حیفہ اور دیگر علاقوں پر میزائلوں کی بارش کردی،پیر کو علی الصبح اور رات گئے ہونے والے ایرانی میزائل حملوں میں مزید 11اسرائیلی ہلاک اور300زخمی ہوگئے،ایرانی میڈیا کے مطابق رات گئے ہونیوالے حملوں میں میزائلوں کیساتھ ساتھ ڈرونز سے بھی حملے کئے گئے،پاسداران انقلاب کے مطابق یہ حملے منگل کی صبح تک جاری رہیں گے ، ایرانی حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 24ہوگئی ہے، اسرائیلی حکام کے مطابق حیفہ میں تیل کی تنصیب پر حملے میں 3افراد مارے گئے،اسرائیلی حکام کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد حیفہ میں تیل کی تمام تنصیبات اور بجلی پیدا کرنے والے یونٹس بند کردیئے گئے ہیں ، اسرائیلی اخبار کے مطابق 4افراد فتح تقوہ اور ایک شخص بنی برک کے علاقے میں مارا گیا ، ایرانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نےتبریز میں اسرائیلی فوج کا ایک اور F-35اسٹیلتھ طیارہ مار گرایا ہے ، ایرانی حکام کے مطابق اب تک چار اسرائیلی ایف 35طیارے مار گرائے جاچکے ہیںجبکہ اسرائیلی حکام نے ایک بار پھر طیارہ مار گرائے جانے کی تردید کی ہے۔قبل ازیں اسرائیل نے تہران میں سرکاری ٹی وی اور ریڈیو چینلز ، اسپتالوں اور شہری آبادی پر بم برسادیئے، بندر عباس پر بھی اسرائیلی بمباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ ایرانی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 70خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملوں میں تل ابیب میں اسرائیلی سفارتخانے کی عمارت کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے ، ایرانی میزائل حملوں کے بعد حیفہ ، تل ابیب اور دیگر علاقوں میں مختلف عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آباد پاکستان اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے مشن کے درمیان مجموعی معاشی فریم ورک پر وسیع پیمانے پر...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
اسلام آباد ٹرمپ کی ایران کو دھمکی سے عالمی منڈیاں لرز اٹھیں، تیل 111 ڈالر سے متجاوز، اسٹاک مارکیٹ کریش،...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبا د لے ،وفاقی سیکر ٹری وزارت آبی وسائل اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو...