کراچی ، تہران (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) اسرائیل اور ایران جنگ میں مزید شدت آگئی ، عالمی برادری نے امن کیلئے کوششیں تیز کردیں، جی سیون ممالک ، روس ، چین ، ترکیہ اور یورپی یونین نے مذاکرات پر زور دیا ہے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دی ہے کہ وہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے تہران کو مذاکرات میں دوبارہ شامل ہوجانا چاہئے،انہوں نے کینیڈا میں ہونے والی جی سیون سمٹ کے موقع پر صحافیوں کو بتایاانہیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا، اور یہ فریقین کیلئے تکلیف دہ ہے، لیکن میں کہوں گا کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا اور انہیں بات کرنی چاہیے، انہیں فوراً بات کرنی چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے،ایران کو مذاکرات کرنے ہی ہوں گے ،خطے میں جاری کشیدگی کے دوران امریکی بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ہے،جی سیون ممالک نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں اسرائیل ایران کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط نہیں کئے، ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ جنگ رکوانے میں سنجیدہ ہیں تو وہ ایک فون کال کے ذریعے سے اسے ختم کرواسکتے ہیں،واشنگٹن سے ایک فون کال نیتن یاہو کو کی جائے تو ایسا ہوسکتا ہے، اسرائیلی حملے روکیں گے تو ہی مذاکرات کریں گے۔اسرائیل نے ایرانی شہریوں کو تہران جبکہ ایران نے اسرائیلی شہریوں کو تل ابیب خالی کرنے کی دھمکی دی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئےکہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا قتل تنازع ختم کر دے گا۔
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آباد پاکستان اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے مشن کے درمیان مجموعی معاشی فریم ورک پر وسیع پیمانے پر...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
اسلام آباد ٹرمپ کی ایران کو دھمکی سے عالمی منڈیاں لرز اٹھیں، تیل 111 ڈالر سے متجاوز، اسٹاک مارکیٹ کریش،...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبا د لے ،وفاقی سیکر ٹری وزارت آبی وسائل اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو...