آئی ایم ایف مطالبہ،SEZ کے لئے 10سال میں ٹیکس مراعات ختم کرنیکا فیصلہ

17 جون ، 2025

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر خصوصی اقتصادی زونز کے لیے آئندہ 10سال میں ٹیکس مراعات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، فنانس بل کے مطا بق خصوصی اقتصادی زونز کو حاصل ٹیکس مراعات 2035تک رہیں گی جبکہ 2030کو ختم ہونیوالی ٹیکس استثنی ٰ میں مزید توسیع نہیں ہوگی ،سالانہ 6ہزار ارب روپے کی ٹیکس چوری, یہ انکشاف ایف بی آر حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں کیا۔