پنجاب بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں ،علی حیدر گیلانی

17 جون ، 2025

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی.اپنی مختصر گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب میں اتحادی ہونے کے ناطے حکومت کو مشاورت کرنی چاہیےتھی.پیپلز پارٹی کی بجٹ تجاویز کو بجٹ میں شامل کرنا چاہیے تھا۔