بانی PTI کی9 مئی کے 8 کیسوں میں ضمانت کی درخواستوں پر مزید سماعت آج ہوگی

17 جون ، 2025

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی9 مئی کے آٹھ کیسوں میں ضمانت کی درخواستوں پر مزید سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی، پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیسز میں شامل تفتیش نہیں ہوئے، وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا، شامل تفتیش نہ ہونے سے تفتیش مکمل نہیں ہوسکی،نئی صورتحال میں ضمانت پر ٹرائل کورٹ کو جائزہ لینا چاہئے۔